کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ
بال ٹیمپرنگ یا آرٹیفیشل چمتکاری،پروٹیز بھی ڈھیر ،بھارتی فتح پر اب سوالات۔سوشل میڈیا پر کہانیاں شروع
بھارت ورلڈ کپ میں کیا کررہا۔لنچ بریک میں پچ کے ساتھ کچھ ہورہا،گیند کوئی خاص طور پر ہے اور یا پھر بال ٹیمپرنگ ۔کچھ تو ہے۔امپائرز،مشینری،ڈی ایل ایس میں فرق ہے۔کچھ تو ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پوائنٹس ٹیبل کی دوسری بہترین جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی ہے۔
ایڈن گارڈنز میں بھارت 50 اوورز کھیل کر 5 وکٹیں کھوتا ہے اور 326 اسکور بناتا ہے۔ویرات کوہلی کیریئر کی 49 ویں ریکارڈ سنچری اپنی برتھ ڈے پر بناتے ہیں۔ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ برابر ہوجاتا ہے۔
اسی پچ پر اسی میچ میں پروٹیز 28 ویں اوور میں صرف 83 پر ڈھیر ہوجاتا ہے۔مارکو جانسن کے 14 رنز نمایاں ہیں۔بھارت 243 رنز سے جیت گیا ۔اسپنر رویندرا جدیجا نے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔شامی بھی 2 آئوٹ کرگئے ۔