کرکٹرزکے سیاست میں جانے پر پابندی،بنگلہ دیش بورڈ کے ایک اور ڈائریکٹر مستعفی
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
کرکٹرزکے سیاست میں جانے پر پابندی،بنگلہ دیش بورڈ کے ایک اور ڈائریکٹر مستعفی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عبوری نو منتخب حکام نے اعلان کیا ہے کہ فعال کرکٹرز کو سیاست میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،اس پر پابندی لگائی جارہی ہے۔بورڈ نے یہ اعلان شکیب الھسن کے تناظر میں کیا جو کہ اس وقت کھیل بھی رہے ہیں اور برطرف حکومت حسینہ واجد کی جماعت کے منتخب رکن تھے جو الیکشن لڑکر آئے تھے۔بورڈ کے مطابق یہ مفادات کا ٹکرائو ہے۔شکیب الحسن اس کی وجہ سے آج ایک قتل کے مقدمہ میں نامزد ہین اور واپس اپنے ملک نہیں جاپارہے۔کینیڈا سے پاکستان کھیل کر اب ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جانے کی بجائے لیندن چلے گئے ہیں۔
سابق قومی کپتان فاروق احمد کی آمد کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) میں ایک بڑی ہلچل مچ گئی ہے، جو نظم الحسن کے استعفیٰ کے بعد بی سی بی کے صدر کے طور پر بورڈ چلا رہے ہیں۔نتیجہ میں آج بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کپتان نعیم الرحمن نے بدھ (4 ستمبر) کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔