کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش کے لیے یادگار تباہی، سری لنکا کے اسپنرز کی وجہ سے، میزبان ٹیم نےکولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 77 رنز کی آرام سے جیت کے ساتھ سیریز میںبرتری حاصل کی۔ کپتان چارتھ اسالنکا کی ایک ناپید سنچری اور کوسل مینڈس کے کارآمد 45 نے سری لنکا کو مسابقتی 244 رنز بنانے میں مدد دی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے اچھی شروعات کی۔ایک موقع پر اس کا 100 اسکور ایک وکٹ پر تھا لیکن پھر 4 اوورز میں 5 رنز بنے اور 7 وکٹیں گریں اور سکور یکدم 8 وکٹ پر 105 ہوگیا۔بنگلہ دیش کی اننگ دبڑ دوس ہوگئی۔ آخر میں جیکر علی نے شاندار 51 رنز بناکر ہزیمت کم کی لیکن ان کی اننگز رائیگاں گئی کیونکہ بنگلہ دیش 167 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔
یہاں پر کلاک سٹاپ کی 2 بار خلاف ورزی پر سری لنکا کو 5 رنزکا جرمانہ ہوگیا۔یوں اس سے سری لنکا کو کوئی فرق نہ پڑا۔
سری لنکا نے 49.2 اوورز میں 244 رنز بنائے۔چرتھ اسالنکا 106، کوسل مینڈس 45 کے ساتھ نمایاں رہے۔ تسکین احمد نے 4-47، تنظیم حسن ثاقب نے 3-46کی بائولنگ پیش کی۔ نے بنگلہ دیش 35.5 اوورز میں 167 رنز پر باہر ہوا۔تنزید حسن 62، جیکر علی 51 کرگئے۔سری لنکا کی جانب سے ونود ہاسارنگا نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔کامینڈوع مینڈس نے 3 آئوٹ کئے۔