میرپور،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش بھارت کے 7 کھلاڑی 71پر آئوٹ کرکے بھی ٹیسٹ ہارگیا،چیمپئن شپ ٹیبل اپ ڈیٹ۔ٹیسٹ میچ کی سختی ہو تو پھر میچ جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایاجاتا ہے۔بھارتی ٹیم بنگلہ دیش میں شکست کے بچھے بڑے جال سے بچنے میں کامیاب ہوگئی۔71 رنزپر 7 آئوٹ کے بعد 8 ویں اور 9 ویں نمبر کے بیٹر نے قریب 74 جتنے ہی اسکور جمع کرکے اپنے ملک کو بڑی ہزیمت سے بچالیا۔
میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرےوآخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹ سے ہراکر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔
سرفراز احمد کو ٹیسٹ کھلانے ،رضوان کو ڈراپ کرنے کا شدید دبائو،بابر اعظم کا کیا جواب
اتوار کو میچ کے چوتھے روز کی صبح بھارت نے 45 رنز4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو بنگلہ دیش نے 71 کے ٹوٹل تک 7 کھلاڑی آئوٹ کردیئے۔145 رنزکا ہدف ناممکن ہورہا تھا۔ایسے میں 8 ویں وکٹ کی شراکت پر ایشون اور سری یاس ایئر یکجا ہوگئے۔دونوں نے ناقابل شکست 74 رنزکی شراکت بنائی۔بھارت کو شکست کے منہ سے باہر نکال دیا۔ایشون 42 اور سری یاس29 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔مہدی حسن مرزاکی 63 رنزکے عوض 5 وکٹیں وین میں گئیں۔
اس فتح کے ساتھ بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 59 کے قریب پوائنٹس شرح سے دوسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا ساڑھے 54 فیصد شرح سے تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا77 کے قریب کی اوسط سے پہلے نمبر پر ہے۔