| | | | | |

سرفراز احمد کو ٹیسٹ کھلانے ،رضوان کو ڈراپ کرنے کا شدید دبائو،بابر اعظم کا کیا جواب

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم پر محمد رضوان کو ٹیم سے نکالنے اور سرفراز احمد کو کھلانے کے شدید دبائو کا انکشاف ہوا ہے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں آج منظر عام پر آنے والی عبوری کمیٹی نے اگرچہ اسکواڈ میں 3 کھلاڑی شامل کردیئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم منیجمنٹ پر یہ دبائو ہے کہ سرفراز احمد کو کھلایا جائے اور محمد رضوان کو باہر کیاجائے،یہ مطالبہ ٹیسٹ سیریز میں سامنے آیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں اب صرف 36 گھنٹے باقی ہیں۔ایسے میں یہ نئی کہانی کیا رنگ لائے گی،وقت بتائے گا۔ادھر پاکستانی ٹیم منیجمنٹ سرفراز احمد  کے ساتھ محمد رضوان دونوں کوکھلاسکتی ہے۔مشاورت جاری ہے۔

شاہد آفریدی کا آتے ہی بڑا فیصلہ،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 3 کھلاڑی شامل

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے2010 سے 2019 کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔49 میچزمیں86 اننگز میں2657 اسکور ہیںْ36 سے تھوڑی زائد اوسط ہے3 سنچریز بھی ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 8 میچزکی 14 اننگز میں 358 اسکور ہیںایک سنچری اس کے خلاف بھی ہے۔پاکستان میں سرے سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔2019 میں بھی صرف 2 میچزکھیلے اور 112 رنزبنائے تھے۔بطور کپتابن 13 میچزمیں 26 سے کم کی اوسط سے568 اسکور ہیں۔2019 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا،سرفراز احمد کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنا بھی نصیب نہیں ہوا ہے۔

محمد رضوان نے 27 ٹیسٹ میچزکی 43 اننگزمیں 38 سے زائد کی اوسط سے1373 اسکور کئے ہیں۔2 سنچریز ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچزمیں 215 رنزہیں۔پاکستان میں 11 میچزمیں482 اسکور ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *