| | | | | |

شاہد آفریدی کا آتے ہی بڑا فیصلہ،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 3 کھلاڑی شامل

 

 

لاہور،کراچی،کرک اگین رپورٹ

عبوری سلیکشن کمیٹی کا پہلے ہی روز ہاتھ،سابقہ کمیٹی کے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کردی۔ساتھ میں 3 نئے پلیئرز بھی ڈالے ہیں۔اس طرح اب 19 پلیئرز کا قومی اسکواڈ ہوگیا ہے۔

عبوری سلیکشن کمیٹی نے پیر سے  شروع ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لیے میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دہانی کو پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔یہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت شاہد آفریدی نے کی، جو پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے اسکواڈ پر اچھی بحث کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں اپنے باؤلنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خود کو ایک میچ میں 20 وکٹیں لینے کا بہترین موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس طرح، اور حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے فاسٹ باؤلرز میر حمزہ اور شاہنواز دہانی، اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی کے چار میچوں میں میر حمزہ نے چار میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے سات میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دہانی صرف دو چار روزہ میچوں میں نظر آئے کیونکہ وہ قومی ڈیوٹی پر تھے۔

پاکستان کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی مقرر،شاہد آفریدی ہیڈ،دیگر کون

میر حمزہ کا واحد ٹیسٹ اکتوبر 2018 میں ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف تھا جبکہ ساجد کا ساتواں اور آخری ٹیسٹ اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تھا۔ انہوں نے اب تک 22 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں گزشتہ سال ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 42 رن پر آٹھ وکٹیں بھی شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی نے ابھی تک ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی ہے، حالانکہ وہ پاکستان کے لیے دو ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میں کھیل چکے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، میر حمزہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور زاہد محمود

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *