- بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ جی ہاں ۔تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں اس نے ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے ۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کے لیے ایک ایک میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھاوا یوں دیا کہ ایک ہی دن 2008 کی یاد تازہ کی جب چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا گیا جس میں ایک شامل حسین نامی کرکٹر بھی شامل ہیں۔ اس کا کیریئر دیکھنے لائق ہے۔ اس کی پروفائل دیکھنے لائق ہے کہ کون کدھر سے آتا ہے۔ کیسے سیڑھی چڑھتا ہے اور کیسے کس کے کندھے پر سوار ہو کے کرکٹ کی پچ پہ اترتا ہے ۔یہ پاکستان ہے جہاں 8 وکٹوں کی عبرت ناک شکست ہوئی ہے ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلے کھیل کر 31 ویں اوور میں صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
فہیم اشرف 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
ڈیبیو کرنے والے شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔طلعت اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد اور فاسٹ بولر محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کے ناہید رانا کے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 16 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا کر لیا۔
Related Posts
Add A Comment
