ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کا ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ بچانے کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کیلئے اقوام متحدہ (یو این) سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سے بات کریں گے ،کیونکہ بہت سے ممالک نے بنگلہ دیش کیلئے سفری پابندیاں لگارکھی ہیں۔
آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،بھارت اور سکاٹ لینڈ نے مکمل پابندیاں لگارکھی ہیں۔
آئی سی سی اگلے چند روز میں اس کی میزبانی بھارت کو دے سکتا ہے۔بنگلہ دیش اسے بچانا چاہتا ہے۔یہ ایونٹ اکتوبر 2024 میں ہونا ہے۔
بنگلہ دیش میں سیاسی حالات خراب،حکومت جانے،عبوری سیٹ اپ آنے کے بعد حالات خطرناک ہیں۔بورڈ کے سربراہ سمیت کئی ڈائریکٹر لاپتہ ہیں۔