| | |

بنگلہ دیش آج تو سری لنکا سے ون ڈے سیریز نہ جیت سکا لیکن

چٹوگرام،کرک اگین رپورٹ

Image source:BCB

بنگلہ دیش آج تو سری لنکا سے ون ڈے سیریز نہ جیت سکا لیکن ۔موقع باقی ہے۔بنگلہ دیش سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز آج نہیں جیت سکا،بڑا اسکور کرکے بھی اپنے ہوم گرائونڈ میں ہارا ہے۔سری لنکا نے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 وکٹ سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

چٹوگرام میں میزبان ٹیم نے7 وکٹ پر 286 رنزبنائے۔توحید ہردوئی بدقسمت رہے اور 4 رنزکی کمی سے سنچری نہ کرسکے۔96 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔سومیا سرکار 68 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔ہاسارنگا نے 45 رنزدے کر 4 آئوٹ کئے۔

جواب میں سری لنکا نے ہدف 17 بالز قبل 7 وکٹ پر پورا کیا۔پتھم نشانکا نے سنچری کی اور 114 رنزکی فاتحانہ اننگ کھیلی۔وہ مین آف دی میچ رہے۔اب سیریز کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *