لاہور،ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔مئی میں بنگلہ دیش یہاں،جولائی اگست میں پاکستان وہاں،2 دورے سیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے بنگلہ دیش میں جولائی،اگست میں محدود اوورز فارمیٹ کی 2 سیریز بنگلہ دیش میں طے کردی ہیں۔آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیش نے اس سال مئی میں پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے آنا ہے۔اس کے بعد اس کے 50 روز کے اندر جوابی دورے کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش میں پینگیں بڑھ گئی ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے دوران محسن نے بنگلہ دیشی صحافیوں کو بتایا، “ہم گزشتہ کئی ہفتوں سے کچھ سیریز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ دونوں بورڈ بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق، بنگلہ دیش مئی میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا اور نئی مجوزہ سیریز، جو بنگلہ دیش کے دورہ سری لنکا کے بعد منعقد کی جائے گی، ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان سیریز کے بعد بھارت کی بنگلہ دیش آمد بھی طے ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد منگل کو نقوی کی دعوت پر دوسرے سیمی فائنل میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے۔یہاں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے پی سی بی کو مجوزہ تاریخیں دی ہیں۔یہ جولائی،اگست کی ہیں۔پی سی بی جلد اسے منظور کرے گا۔