کولمبو۔کرک اگین رپورٹ
اور یوں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 78 رنز سے ہار گئے ۔میچ کی چوتھی صبح کھلاڑیوں کی آنیاں جانیاں رہیں اور پوری ٹیم دوسری اننگ میں صرف 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پربت جےسوریا نے پانچ کھڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ یوں دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش ایک صفر سے ہار گیا ۔اس کے ساتھ ہی اس کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹیسٹ کپتانی سےکی کپتانی سے استعفی دیاہے ۔شانتو نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا یہ کسی کے لیے پیغام نہیں ہے بلکہ اپنی ٹیم کے مفاد میں ہے، اس کی بہتری میں ہے کہ میں اسستعفی دوں۔
آپ کو یاد کراتے چلیں کہ چند دن پہلے ہم نے یہاں خبر دی تھی کہ نجم الحسن کولمبو ٹیسٹ کے بعد استعفیٰ دینے والے ہیں،حالانکہ انہوں نے گالے میں پہلا ٹیسٹ ڈرا کروا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ وجہ تو یہ ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں محدود اوور فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹایا۔ اس فیصلے سے وہ ناخوش ہیں ۔انہوں نے کہا ہے پھر میں ٹیسٹ میں بھی کپتانی بھی نہیں کر سکتا۔