کولمبو،ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش نے پاکستان کیلئے خطرے کا الارم بجادیا،سری لنکا سے ٹی20 سیریز جیت لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ٹائیگرز کپتان نے اس لارم کو اپنے ملک بنگلہ دیش کیلئے نیک شگون قرار دیاہے۔ٹائیگرز نے 133 رنز کے ہدف کا تعاقب صرف 16.3 اوورز میں کر لیا جس میں تنزید حسن تمیم نے 47 گیندوں پر شاندار 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لٹن نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا، 26 پر 32 رنز بنائے اور تنزید کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔مہدی حسن تیسرے میچ کے لیے بنگلہ دیش کی جانب سے کی گئی دو تبدیلیوں میں سے ایک تھے اور وہ ایک اہم شمولیت ثابت ہوئے کیونکہ ان کے کیریئر کی بہترین 4-11 نے سری لنکا کو 132-7 تک محدود رکھنے میں مدد کی۔بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کا خیال ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں جیت بنگلہ دیشی کرکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ اس لئے بھی بنگلہ دیش ٹیم اپنے ملک سے دور کولمبو میں یہ میچ کھیل رہی تھی اور 3 میچزکی ٹی 20 سیریز 1-2سے جیت گئی ہے۔اس کی اگلی منزل اپنا ملک ہے جہاں پاکستان آج ہی پہنچا ہے اور 20 جولائی سے 24 جولائی تک 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
