کرک اگین سپیشل رپورٹ۔بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان 2025،وائٹ بال سیریز کے 6 میچزکیلئے 3 شہرمیزبان،نام فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان2025 شیڈول کا خاکہ تیار کرلیا گیا،میزبان شہروں کے نام بھی سلیکٹ کرلئے گئے ہیں۔3 شہروں میں 6 میچز ہونگے۔فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مئی 2025 میں پاکستان میں 6 وائٹ بال میچز کھیلے گی۔اس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہونگے۔
بنگلہ دیش نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔اب بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے آرہی ہے۔اس کے بعد جون گزار کر جولائی،اگست میں پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہوگا۔
بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان 2025 کا شیڈول
پی ایس ایل 10 کا آغاز11 اپریل سے ہوگا،اس کا اختتام 18 مئی کو ہوگا۔اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش ٹیم پاکستان ہوگی،یہ سیریز مئی کے آخر سے جون کے شروع تک ہوگی۔اس کے میچز لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں متوقع ہیں۔حتمی اعلان جلد ہوگا۔
مئی میں بنگلہ دیش یہاں،جولائی اگست میں پاکستان وہاں،2 دورے سیٹ