کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیشی کرکٹرزنے وقار کی گالف ختم،دوڑیں لگوادیں،پاکستان کو جرمانہ،کرکٹرکی طلاق کنفرم،دیگر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش بھارت کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ نے وقار یونس کی گالف ختم کروادی،گاڑی کے یوٹرن نے بنگلہ دیش کی گرنے والی وکٹوں کو ایسا یو ٹرن دیا کہ گھنٹوں پھر وقار ہل نہ سکے۔یہ دلچسپ واقعہ آج دبئی میں اس وقت پیش آیا جب وقار یونس بھارت بنگلہ دیش میچ کے آغاز کے فوری بعد گالف کیلئے گاڑی میں بیٹھ گئے کہ ٹی وی پروگرام میں اب کئی گھنٹے باقی ہونگے لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔
وقار یونس نے بتایا ہے کہ میں جب ہوٹل سے نکلا تو گالف لباس میں تھا،اس وقت بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی آئوٹ تھا،وہاں سے الخیر روڈ پر تھے کہ دیکھا 14 سے 15 منٹ بعد تک 5 آئوٹ ہوگئے تھے،ان کے ساتھ چوپڑا بھی تھے۔میں نے سوچا کہ یہ تو 100 بھی نہیں بننے،سو ہم واپس ہوٹل بھاگے لیکن وقار نے کہا کہ میں راستے میں کہہ رہا تھا کہ اب ہم تو واپس ہولئے،100 سے زائد کی شراکت بن جانی ہے اور وہ بن گئی۔بس پھر کیا تھا ہم گھنٹوں بیٹھے ہی رہے۔
آیو ڈیکس لگالو،فلاں گولی کھالو،وسیم اکرم کے طنزیہ ریمارکس پروقار پی سی بی چیئرمین دفاع میں سامنے
آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کردیا ہے۔مقررہ وقت سے اوور تاخیر کا شکار تھا،باقی وقت انجریز اور دیگر چیزوں پر صرف ہوا۔نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے50 اوورز کی اننگز 4 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی۔
بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل اور ان کی کوریوگرافر اہلیہ دھناشری ورما نے مہینوں کی قیاس آرائیوں اور خفیہ پوسٹوں کے بعد مبینہ طور پر اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔ باندرہ کی فیملی کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڑے کی حتمی کارروائی مکمل ہو گئی جس کے بعد ان کی باضابطہ طلاق ہو گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے ہوا ۔
آئی سی سی نے آج بھارت بنگلہ دیش کے چیمپئنز ٹرافی میچ میں براڈ کاسٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے استعمال ہونے والے لوگو میں پاکستان کانام غائب ہونے پر غلطی مانی ہے اور کہا ہے کہ تیکنیکی خرابی تھی،21 فروری کے میچز سے یہی درست ہوگی،اہم سوال یہ ہے کہ 19 فروری کے پہلے میچ میں سب ٹھیک تھا لیکن جمعرات 20 فروری کے بنگلہ دیش بھارت میچ میں یہ غلطی کیوں ہوئی ہے۔
سٹیون سمتھ نے لاہور میں پریکٹس کے بعد مقامی فینز کو آٹوگراف دیئے ہیں،فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
جنوبی افریقا کے سابق پیسر ڈیل سٹین کمنٹری کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔