بنگلہ دیش کی آئرلینڈ کے خلاف بڑی ٹیسٹ جیت۔بنگلہ دیش نے سلہٹ میں چار دن کے اندر آئرلینڈ کے خلاف اننگز اور 47 رنز سے فتح سمیٹ لی، یہ فتح حسن مراد کی چار وکٹوں اور محمود الحسن جوئے اور کپتان نجم الحسن شانتو کی سنچریوں کی بدولت ہوئی۔ یہ ایک ٹیم کی کوشش تھی جس میں تقریباً سبھی نے جیت میں حصہ ڈالا۔
چوتھے روز آئرش ٹیم دوسری اننگ میں 254 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔پہلی باری میں 286 کئے تھے۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 587 رنز 8 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 19 نومبر سے میر پور میں کھیلاجائے گا۔
