بنگلورو۔کرک اگین رپورٹ۔بی سی سی آئی،آئی پی ایل حکام نے ہاتھ جھاڑدیئے،بنگلورو پولیس نےاجازت نہ دی،پھر ذمہ دار کون۔بنگلورو میں کرکٹ جشن کا المناک اختتام،10 لاکھ روپے مرنے والے کے نام،مجسٹریل انکوائری لانچ۔ذمہ دار کون،بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل حکام نے ہاتھ جھاڑدیئے۔بنگلورو پولیس نے ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔رائل چیلنجرز بنگلورو نے محدود اجازت لے کر یہ اموات کروادیں لیکن ذمہ داری نہیں لی،ایک سٹیٹمنٹ جاری کی ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت المناک سانحہ میں بدل گئی ہے۔آئی پی ایل2025 کی چیمپئن ٹیم آر سی بی نے آج فتح پریڈ یا جشن کے دوران ہونے والی درجن بھرہلاکتوں پر پریس ریلیز جاری کی ہے۔ادھر مقامی حکومت نے ہلاک ہونے والے فی فرد کیلئے 10 لاکھ روپے بھارتی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔مقامی کرکٹ حکام نے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے لیکن مقامی حکومت نے مجسٹریل انکوائری کا حکم دے ٖڈالاہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے تقریب میں شرکت کی اور ویرات کوہلی سمیت سب کو مبارکباد دی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں 35 ہزار سے کچھ زائد افراد کی آمد کی توقع تھی لیکن یہ کلا ملاکر 2 سے 3 لاکھ افراد کے درمیان تھے۔نتیجہ میں ایسے انتظامات نہیں تھے،اس لئے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔رپورٹ کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
فرنچائز آر سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیم حکام اور کھلاڑی رنجیدہ ہیں،اپنا پروگرام منسوخ کرتے ہیں اور سوگواران کے ساتھ غم میں شریک ہیں،اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔
بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل حکام کا اعلان
بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل حکام نے ذمہ داری سے ہاتھ جھاڑ دیئے اور کہا کہ ہماری ذمہ داری کل فائنل تک تھی،آگے فرنچائز جانے۔بنگلورو پولیس کے مطابق انہوں نے اجازت نہیں دی،آر سی بی نے زربردسی محدود پیمانے کی اجازت مانگی یا زبردسی کی۔فرنچائز نے معذرت نامہ جاری کیا اور بس۔
آئی پی ایل فتح جشن خون میں تبدیل ،بنگلورو میں کئی ہلاکتیں ،کوہلی کا ردعمل
معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سول کیا ہے کہ پھر کس کی ذمہ داری ہے۔آپ نے ٹائٹل جیت لیا تو بس۔یہ کون سی پریڈ تھی جو ضروری تھی،ایسا کیا ہوا تھا،پھر پولیس کے منع کرنے کےباوجود یہ سب کیوں کیا۔اب کون ذمہ دار ہوگا۔
رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں پنجاب کنگز کو 6 رنز سے ہراکر پہلی بار 18 سالوں میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں یہ میچ کل کھیلا گیا تھا۔
ویرات کوہلی نے لکھا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں،استعمال پر مکمل بے ہوش ہوں۔