ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے جوابی بائیکاٹ آپشنز پر بی سی سی آئی کا رد عمل آگیا
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بھارت کے ایونٹس کے ممکنہ بائیکاٹ کی آپشنز یا میڈیا وار پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل آیا ہے ۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک مقامی پریمئر لیگ کے موقع پر کہا ہے کہ
پاکستان کچھ بھی کہہ سکتا ہے
لیکن پاکستان کو ایک بات سمجھنی ہوگی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے یہ حکومت وقت نے طے کرنا ہے۔بی سی سی آئی کچھ نہیں کرسکتا ۔
اگلے سال چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت کی شرکت مشکوک ہے۔وہ اپنے میچز دبئی یا سری لنکا میں چاہتا ہے۔اس پر پاکستان میں بھارت کے جوابی ایونٹ سے بائیکاٹ کی باتیں چلی ہیں
بھارت اگلے سال ایشیا کپ اور 2026 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان ہے۔