لندن،ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے ایک شکوہ نے انگلینڈ کو ایک بڑی تقرری پر مجبور کردیا ہے۔نتیجہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے عین لمحات میں ایک نیا عہدہ رکھ دیا ہے۔یوں انگلش ٹیم پاکستان کے 25 روزہ دورے پر ایک نئی تقرری کے ساتھ آئے گی۔
انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ کے لئے ایک شیف کی تقرری کی ہے،جس کا کام صبح،دوپہر اور شام یہ جائزہ لینا ہوگا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انگلش کھلاڑیوں وسٹاف کے لئے معیاری کھانے بن رہے ہیں یا نہیں۔
کھانے کی تیاری اور ٹیلر مینو کی نگرانی کے لیے محسوس کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ضروری کنٹرول کے قابل کوئی ہو ۔یہ سب اس لئے ہوا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو اس سال کے شروع میں پاکستان کے اپنے کامیاب دورے کے دوران ایک شیف کی کی کمی محسوس ہوئی۔
مقامی کھانوں کا موضوع ٹی 20 ٹور کے دوران اس وقت سامنے آیا جب معین علی نے لاہور اور کراچی کے درمیان فوڈ کلچر میں فرق بیان کیا کہ کھانے کے لحاظ سے میں تھوڑا سا مایوس ہوا ہوں۔ لاہور کے مقابلہ میں کراچی بہت اچھا تھا۔عمر میزان، جنہوں نے 2018 ورلڈ کپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ملتے جلتے کردار میں کام کیا تھا، یہ کردار سنبھالیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بیرونی دورے پر کوئی شیف ہوگا۔اس سے قبل ای سی بی نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی ہے۔یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ پی سی بی آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو سال کے شروع اوع انگلینڈ کے پلیئرز کو 2 ماہ قبل پاکستان میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے دوران مناسب کھانا دینے میں ناکام رہا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستان اسکواڈکااعلان،بڑی انٹریز
انگلش ٹیم 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔یکم دسمبر سے 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز ہوگی،میچز راولپنڈی،ملتان اور کراچی میں شیڈول ہیں۔ٹیم اس وقت ابو ظہبی میں ٹریننگ کررہی ہے۔