برسبین،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے دنوں میں بھی ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ پرانی ضد کی بحث جاری ہے جو سراسر بھارت کی جانب سے شروع ہوئی ہے ،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،اس لئے چلتی رہے گی،اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چند گھنٹوں بعد افغانستان ٹیم اور پاکستانی عوام افغان عوام کے آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔
گزشتہ ماہ کا ایشیا کپ کسے بھولا ہوگا،جب پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران جو ہنگامہ آرائی دبئی میں ہوئی تھی وہ تو پاک،بھارت کرکٹ جنگ سے کہیں زیادہ جذباتی اور نفرت بھری تھی،میدان میں افغان پلیئرز پاکستانی کھلاڑیوں سے الجھے تھے اور سٹینڈ میں افغان کرکٹ فینز پاکستانی فینز پر کرسیاں مارریے تھے،اس وقت پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے سخت موقف اختیار کیا تھا لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ اس کا فائدہ ہوا یا نہیں۔آسان الفاظ میں یہ کہ افغانستان پر ہماری چلی یا نہیں چلی،بھارت پر چلنے کی بات بعد کی رکھ چھوڑیں۔
آئی سی سی نے پاکستان افغانستان کو پھر آمنے سامنے کردیا،ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز شیڈول
آج بدھ 19 اکتوبر 2022 کو برسبین میں پاکستان اور افغانستان کتے درمیان ورلڈ ٹی 20 کا وارم اپ میچ ہوگا۔آسٹریلیا کی بات کریں تو افغان ٹیم پہلا میچ بنگلہ دیش سے جیت کربااعتماد ہوگی۔پاکستان کی بات کریں تو انگلینڈ کے خلاف اس کی ٹیم نہیں چلی اور ہارگئی تھی لیکن اس سے قبل کی تازہ ترین بات یہ تھی کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ جیت رکھا ہے۔اس سے اعتماد بڑھے گا۔
افغان ٹیم محمد نبی اور پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کھیلے گی۔اسپنرز میں بھی جنگ ہوگی۔ٹاس نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔برسبین میں میچ کے دوران ایک گھنٹہ کے لئے بارش کی پیش گوئی ہے،۔اس سے قبل بھی ہوسکتی ہے تو اوورز کم ہوسکتے ہیں۔اننگز متاثر ہوسکتی ہیں،ایسے مین قسمت کا بھی عمل دخل بڑھ جائے گا۔
پاکستانی ٹیم شاہین آفریدی کو بھی کھلائے گی،وہی ٹیم کھیلے گی جس نے 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ایم سی جی مین میچ کھیلنا ہے۔
پاک بھارت کرکٹ سیاست،گھبرانے کی ضرورت نہیں،بیانیہ پارلگے گا
پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا۔وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار نہیں ہوگی۔قومی ٹیم، آسٹریلیا میں پہلے ٹی 20 میچ فتح کی تلاش میں ہے۔افغانستان کے خلاف کھاتہ کھولا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود کہ پاکستان فیورٹ ہے۔افغانستان کے خلاف نظر نہ آنے والے خطرات کا شکار لگتا ہے۔شکست بڑی بریکنگ نیوز ہوگی۔