ہائی وولٹیج میچ سے قبل ہی مکوں کی بارش،پچ میدان جنگ،کھلاڑی میدان سے چلے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہائی وولٹیج میچ تو آج ابھی ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی کرکٹ مقابلے میں ہیڈ اور گھونسوں کی بارش نے کرکٹ مقابلہ کو میدان جنگ بنادیا ہے۔
آج دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت مقابلہ ہے۔وکٹوریہ میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران ایک بدصورت جھگڑا ہوا جس میں متعدد کھلاڑی اس پرتشدد واقعے میں ملوث تھے۔ڈنکن کیمرون میموریل پارک میں ٹرارالگن روورز اور گورمنڈیل ٹائیگرز کے درمیان اے گریڈ میچ کے دوران یہ سب ہوا۔
ٹرارا لگن کے بیٹر رنز کیلئے دوڑ رہے تھے کہ ٹائیگر کے بائولر نے پہلے راستے میں چھیڑا،پھر واپسی پر تبادلہ ہو اور پھر بائولر نے بیٹر کے سر پر اپنا سر دے مارا اور امپائر سے کیپ لے کر جلد سے جانے لگے،دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر نے یہ سب دیکھ کر بائولر کو گالیاں دیں،اس پر وہ بائولر پاگلوں کی طرح واپس پلٹا اور دیگر فیلڈرز بھی اس کی جانب گئے اور اسے پیٹنا شروع کردیا۔مکے اور گالیاں چل گئیں،پچ پر لٹاکرمارا گیا۔
میچ منٹ تک تاخیر کا شکار ہوا،لیکن شروع ہوتے ہی کھلاڑی میدان چھوڑ گئے۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں یہ سب ہوا۔