| | | | | | |

نیویارک،بھارت کے خلاف میچ سے قبل،اس کے بعد کا پاکستان کا مکمل شیدول جاری

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

نیویارک،بھارت کے خلاف میچ سے قبل،اس کے بعد کا پاکستان کا مکمل شیدول جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا امریکی شیڈول جاری کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوپہر 12.30 بجے سے کینٹیگ پارک نیٹ نیویارک میں ٹریننگ کرنا ہے۔اس وقت پاکستان میں رات کے ساڑھے 9 ہونگے۔ ایک کھلاڑی یا معاون عملے کا رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

نو جون: پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک میں ہوگا، یہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد، کھلاڑی یا  معاون عملہ کا رکن میچ کے بعد میڈیا کانفرنس منعقد کرے گا۔

دس  جون: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے اور میڈیا کی سرگرمیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

گیارہ جون: پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کینیڈا کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک میں ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد، کھلاڑی یا  معاون عملہ کا رکن میچ کے بعد میڈیا کانفرنس منعقد کرے گا۔ میچ کے فوری بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری پہلے راؤنڈ کے میچ کے لیے فلوریڈا روانہ ہو جائے گی جو اتوار 16 جون کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *