| | |

بین سٹوکس کا دورہ بھارت سے انکار

لندن،کرک اگین رپورٹ

File photo,AP

انگلینڈ کے پیسر ،ٹیسٹ کپتان اور ایک روزہ کرکٹ کی ریٹائرمنٹ سے یوٹرن لینے والے آل رائونڈر بین سٹوکس نے دورہ بھارت سے غیر حاضر ہونےکا کہا ہے۔انہوں نے یہ بات آج کی ہے اوراس کیوجہ ان کے گھٹنے کی ممکنہ سرجری ہے۔ورلڈکپ میں واپسی کی وجہ سےوہ اسےموخر کرچکے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کےفوری بعد سرجری ہوگی۔

یوں اگرسرجری ہوئی تو انگلش ٹیسٹ کپتان اگلے سال کے شروع میں شیڈول دورہ بھارت سے باہر ہوجائیں گے۔ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

بین سٹوکس جنہوں نے گزشتہ سال ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی،انہیں انگلش کیمپ کی درخواست پر یہ ریٹائرمنٹ واپس لینی پڑی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *