لندن،کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا گھر چوری سے محفوظ نہ رہا،گھر میں ہونے والی چوری پر عوام سے چوروں کی گرفتاری کیلئے مدد کی اپیل کردی۔
بین سٹوکس کی گھر چوری،انگلش کپتان اس وقت ملتان تھے،مزید کیا ہوا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ واقعہ 17 اکتوبر کو شمال مشرق میں کیسل ایڈن میں واقع ان کے گھر پر پیش آیا، اس وقت گھر میں ان کی اہلیہ کلیئر اور دو بچوں لیٹن اور لیبی موجود تھے۔بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ اس صدمے نےان کی جذباتی اور ذہنی حالت پر اثر ڈالا۔کھلاڑی ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میں کھیل رہے تھے جب یہ واقعہ ہوا اور تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد اس ہفتے کے شروع میں ہی وطن واپس لوٹے، جس میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست ہوئی۔ لی گئی اشیاء میں زیورات اور ایک ڈیزائنر بیگ شامل ہے، سٹوکس کو ان کے او بی ای کے لیے دیا گیا تمغہ تھا، جو 2020 میں ملا تھا،وہ بھی چور لے گئے۔
شان مسعود،بین سٹوکس کا فتح اور شکست پر ردعمل،ساجد خان سیریز،سعود شکیل میچ کے بہترین پلیئرز
بین سٹوکس کہتے ہیں کہ میں چوری شدہ سامان کی تصاویر جاری کررہا ہوں،مجھے اشیا ملیں یا نہ ملیں لیکن میں ان کی گرفتاری چاہتا ہوں،عوام مدد کریں۔