بنگلورو۔کرک اگین رپورٹ
بنگلورو،پاکستان کا میچ نہ ہوتے ہوئے بھی ہر ایک کی نظر،بارش کی تازہ ترین اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہآئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کیلئے اہم بنے میچ میں بارش کا امکان بڑھ رہا ہے۔بنگلورو میں تازہ ترین موسم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ دوپہر ایک بجے کے قریب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔پھر یہ بارش دوسری اننگ میں بھی ہوگی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری کے آس پاس رہے گا جس میں دوپہر کے لیے دوبارہ بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں تقریباً 76 فیصد نمی رہے گی اور 87 فیصد بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جمعرات کی سہ پہر تقریباً 6.9 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شام میں بھی، میچ کے دوسرے ہاف میں 4.1 ملی میٹر بارش کے ساتھ بارش کا 90 فیصد امکان ہے۔ نمی 93 فیصد تک بڑھ جائے گی اور تقریباً 82 فیصد بادل چھائے رہیں گے۔
بنگلورو میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا مقابل ہیں اور میچ کا واش آئوٹ ہونا یا سری لنکا کا ہارنا پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔