سڈنی،کرک اگین رپورٹ
بگ بیش لیگ کے سٹار بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کا آسٹریلیا میں سنگین جرم کا اعتراف۔ہوبارٹ ہریکینز کے کرکٹ کھلاڑی نکھل چودھری نے کوئینز لینڈ کے ٹاؤنس وِل میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کا اعتراف کیا ہے۔بگ بیش لیگ کے کرکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاؤنس ول کے نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی میں ریپ کیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے نکھل چودھری آسٹریلیا چلے گئے اور کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ میں کام کیا اور پوسٹ مین کے طور پر بھی کام کیا۔وہ اس سے پہلے بھارت کے سب سے بڑے گھریلو مقابلے رانجی ٹرافی میں پنجاب کے لیے کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ہربھجن سنگھ،یوراج سنگھ اور شبمن گل جیسے مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آسٹریلیاکوچ کیا تھا۔