لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے اوپر اور دائیں بائیں بڑی تبدییلیوں کا پھر فیصلہ ہوگیا ہے۔حال ہی میں ٹیم منیجمنٹ،کپتان اور کوچز سے لے کر سلیکشن کمیٹی تک سب کو اوپر نیچے کیا گیا ہے اور ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو 2 برس کیلئے کپتانی کا کہا گیا ہے لیکن کرک اگین کو ملنے والی انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ معلومات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے بعد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک بڑی تبدیلیاں پھر سے ہونگی۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ریٹائرمنٹ تاریخ سیٹ،اگلا ورلڈ کپ خواب
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اینڈ کمپنی کا اکثر گروپ واپس آئے گا۔محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی مستقل بنیادوں پر محمد رضوان کو دی جائے گی اور ٹیسٹ کپتانی کیلئے ایک بار پھر بابر اعظم سے درخواست ہوگی،اس سے قبل محض ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت سے وہ انکار کرچکے ہیں۔اس بار وہ یہ ذمہ داری قبول کریں گے۔
ورلڈ ٹی 20کپ 2024،ایک میزبان نااہل،میچزکی میزبانی سے محروم
ذمہ دار ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اینڈ کمپنی کو فی الحال خاموشی کا کہا گیا ہے اور بابر اعظم کو بھی پرسکون رہنے اور دورہ آسٹریلیا جاری رکھنے کا کہاگیا تھا۔اس سے قبل وہ اس دورے پر جانے کو تیار نہیں تھے۔انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر واپس آرہے ہیں۔