کرک اگین رپورٹ
رضوان کے خلاف بڑی سازش،نائب کپتان مقرر کرکے دو بڑے مقاصد حاصل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف خوفناک چال،شاہین آفریدی کانائب کپتان مقرر کرکے مستقبل کیلئے ان کو قیادت سے دور کردیا گیا ہے۔یہ سازش اس لئے بھی رچائی گئی ہے کہ ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کو غلط کہا گیا تھا اور بہت سے حلقوں سے آواز بلند ہوئی تھی کہ یہ غلط فیصلہ ہے لیکن اب کردیا گیا۔ایک اور وجہ بھی ہے کہ پاکستان نے تاحال ون ڈے کپتان نامزد نہیں کیا،اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مستقبل قریب میں ون ڈے سیریز ہی نہیں ہے،اس لئے ڈنگ ٹپائوپالیسی کے تحت وقت گزاراجارہاہے۔ساتھ میں رضوان کو شاہین کا نائب مقرر کرکے انکے لئے ون ڈے کپتانی بھی مشکل بنادی گئی ہے۔محدود اوورز کے ایک فارمیٹ میں ایک کپتان شاہین ہو،اس کا انئب رضوان ہو تو دوسرے محدود اوورز میں رضوان کپتان بن جائے اور شاہین اس کے انڈر ہو،یہ اب ممکن نہیں رہا،یہی بورڈ کی چال ہے۔جو کہ استعمال کرلی گئی ہے۔
پاکستان کا ون ڈے کپتان کون ہوگا۔سادہ سی بات ہے کہ دنیا بھر میں محدود اوورز فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہوا کرتا ہے۔پاکستان میں چونکہ گنگا الٹی بہتی ہے،اس لئےشان مسعود بھی کپتان ہوسکتے ہیں ،شاہین تو امیدوار ہونگے لیکن دوسرے امیدوار شان مسعود ہونگے۔
محمدرضوان کو پاکستان ٹی 20 کا نائب کپتان بنادیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کی گرپ،ایک کی چین کی پکچر اور ایک جان کی جھلک ختم ہوچکی ہے۔اب ٹیم ٹکڑوں میں ہے،اس کے نتائج مزید سنگین ہونگے،یہاں فیصلے مستقبل کو سامنے رکھ کر نہیں بلکہ دوسرے کی مخالفت میں کئے جاتے ہیں ،جیسا کہ بابر اعظم کیس میں قوم نے دیکھ لیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایک ایسا بورڈ کررہا ہے،جو اس وقت معطل ہے،اس پر حکمرانی کرنے والے محض نگران ہیں۔آئینی طور پر ان کی کوئی اہمیت نہیں اور عہدہ کی حالت یہ ہے کہ کسی بڑے فیصلے کاسرے سے کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اچانک دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد رضوان کو شاہین شاہ آفریدی کا نائب مقررنے کرنے کا اعلان کیا تھا۔