کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔کراچی پچ پر بڑے کریکس،انگلیاں تک اندر،افغان کھلاڑی حیران۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کراچی میں آج کھیلے جانے والے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ کی پچ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ میچ شروع ہونے سے قبل جو پچ کی فوٹیجز سامنے آئیں ۔اس میں بڑے بڑے کریکس تھے۔
افغانستان کے کھلاڑی پچ دیکھ کر حیران اور پریشانی میں مبتلا تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ کیا ہے ۔اتنے بڑے کریک تھے کہ ہاتھ کی انگلیاں اندر تک جا رہی تھی۔ اتنی خطرناک دکھائی دے رہی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ بیٹر کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔ افغان سیمرز شروع میں گیند کو سوئنگ کرنے میں کامیاب ہو رہے تھے ۔
گروپ بی کا یہ میچ ہے اور جنوبی افریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔