کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان اور ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن سنجھ جے سوریا کو مستقل ہیڈ کوچ بنادیا ہے۔
جے سوریا عبوری بنیادوں پر اس عہدے پر تھے لیکن بھارت کے خلاف محدود اوورز سیریز کی جیت اور اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ فتح کے بعد ہوم میدانوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ سے جے سوریا کو انعام ملا ہے۔
سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے جے سوریا کو یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2031 تک ہیڈ کوچ سری لنکا کرکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
نیوزی لینڈ کو وائٹ واش،ڈبلیو ٹی سی میں سری لنکا کا بڑا شاٹ ،ہلچل
سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور اس کا تاحال امیدوار ہے۔