بڑا نام،چھوٹی حرکت،آئوٹ دیئے جانے پر بریتھویٹ نے ہیلمٹ کو بیٹ سے ہٹ لگاکر میدان سے باہر پھینک دیا
کرک اگین رپورٹ
بڑا نام،چھوٹی حرکت،آئوٹ دیئے جانے پر بریتھویٹ نے ہیلمٹ کو بیٹ سے ہٹ لگاکر میدان سے باہر پھینک دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے مشہور کھلاڑی کارلس برتھیویٹ نے ہیلمٹ کو بال بنادیا،میدان سے کھڑے ہوکر ایسی ہٹ لگائی کہ وہ بائونڈری سے باہر جاگرا،یہی نہیں بائونڈری پر پہنچ کر انہوں نے بیٹ بھی زور سے زمین پر دے مارا۔یہ سب اس لئے کہ انہیں غلط آئوٹ قرار دیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی کیمن آئی لینڈز ٹی 20 سیریز کے میچ میں سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کی۔104 رنزبنائے۔نمبر 7 پر بیٹنگ کرتے ہوئے وہ جوش لٹل کی بال کندھے پر لگنے کے بعد بھی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ قرار پائے۔
پھر کیا تھا،پہلے غصہ سے کھڑے رہے،پھر مڑے اور میدان سے باہر جاتے اچانک انہوں نے ہیلمٹ ہوا میں اچھالا اور بیٹ سے غصہ میں زوردار ہٹ لگاکر میدان سے باہر پھینک دیا۔پھر اپنا بیٹ بھی دے مارا،اس کے باوجود جگورا ٹیم 96 رنزبناسکی اور بریتھویٹ کی ٹیم جیت گئی۔