لندن،کرک اگین رپورٹ۔اداسی میں گھری پاکستانی کرکٹ کیلئے بڑی نیوز،انگلینڈ کا 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا منصوبہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستان کرکٹ اس وقت اداسی میں گھری ہے۔کرکٹ فینز دلبرداشتہ ہین۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مین بھارت کے ہاتھوں شکست،ایونٹ سے عملی طور پر اخراج کے بعد ہر ایک تھکا تھکا ساہے،ایسے میں انگلینڈ سے پاکستان کیلئے طویل فارمیٹ سے جڑے شیڈول میں ایک اچھی خبر ہے۔انگلینڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچزکی سیریز مستقل بنیادوں پر شروع کرنے جارہا ہے۔جنوبی افریقا کے ساتھ بھی 3 سے زائد ٹیسٹ میچز ہونگے۔اس سے قبل بگ تھری انگلینڈ،بھارت اور آسٹریلیا 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلا کرتے ہیں۔
انگلینڈ مستقبل میں آسٹریلیا اور بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس فارمیٹ میں دلچسپی بڑھانے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان اور جنوبی افریقہ ممکنہ حریف کے طور پر کھڑے ہیں۔
پہل ایسی توسیع شدہ ٹیسٹ سیریز2028 میں ہوگی۔پاکستان اور جبوی افریقا اگلینڈ کا دورہ کریں گے۔یہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقا،دلچسپی بڑھانے کیلئے ہے اور ساتھ میں پاکستان کی انگلینڈ میں فین فالونگ کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا اور بھارت کو چھوڑ کر2017 سے اپنے ملک میں 3 میچز سے زیادہ ٹیسٹ کی میزبانی نہیں کی۔پاکستان نے 2016 میں آخری بار کوئی 4 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔اگرچہ دنیا کے بیشتر حصوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی طویل مدتی صحت کے بارے میں خدشات برقرار ہیں، لیکن یہ فارمیٹ انگلش کرکٹ کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انگلینڈ کے میدان ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بک رہے ہیں، جس کی وجہ سے پرکشش حریفوں کی مسلسل فراہمی کھیل کے مالی معاملات کے لیے ضروری ہے۔