انٹیگا،کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز میں بنگلہ دیش کا بڑا امتحان،آج سے پہلا ٹیسٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل کی ایک اور سیریز کا آغاز آج سے ہوگا لیکن یہ پوائنٹس ٹیبل کی جنگ میں ان 2 ممالک سمیت کسی کیلئے دلچسپی کی بات نہیں ہوگی،کیونکہ کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ریس سے باہر ہیں۔بنگلہ دیش اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج سےکرے گا، اس کا آغاز آج انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیش،پہلا ٹیسٹ میچ،انٹیگا،22 نومبر 2024 سے روزانہ شام 7 بجے پاکستانی وقت
بنگلہ دیش بھارت اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں لگاتار ٹسٹ سیریزکی شکست کے بعد اس سیریز میں حصہ لے گا۔ کیریبین میں ریڈ بال کے حالیہ ریکارڈ چیزوں کو آسان نہیں بناتے کیونکہ ٹائیگرز کو ان کے آخری چھ میچوں میں شکست ہوئی تھی۔دونوں ممالک میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں بنگلہ دیش نے صرف 4 ٹیسٹ جیتے ویسٹ انڈیز کو 14 میں جیت ملی، دو میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ٹائیگرز نے گھر سے دور دو جیتے۔ 2009 میں 2-0 سے کلین سویپ کیا تھا،یہی یادیں ان کے ساتھ ہونگی۔15 سال کی فتح کے بعد سے کیریبین میں بنگلہ دیش مسلسل زوال کا شکار ہے تین الگ الگ دوروں میں چھ میچ ہارے۔ بنگلہ دیش اسکواڈ کے نو ارکان ویسٹ انڈیز میں نہیں کھیلے ہیں۔
Image by Cricket West Indies