میلبرن،کرک اگین رپورٹ
انگلش کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ شکست،آئر لینڈ نے ہرادیا۔بارش نے کھیل روک دیا،ڈک ورتھ پر آئرش ٹیم 5 رنز سے جیت گئی۔کرک اگین کا تجزیہ سچ رہا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کا ایک اور پردہ اترگیا۔ٹاپ آرڈر پھر ناکام ہوگئے۔آئرلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف جیت کے لئے اسے خاصی محنت کرنی پری۔دونوں اننگز میں ابتدائی طور پر آئرلینڈ کا پلہ بھاری رہا۔
میلبرن میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے گروپ 1 کے میچ میں جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔ایک وقت تھا کہ آئرلینڈ کا اسکور 2 وکٹ پر 100 سے اوپر تھا اور 8 اوورز کے قریب باقی تھے۔پھر16 ویں اوور میں 132 ہوگیا تھا۔3 آئوٹ تھے۔یہاں سے انگلش بائولرز نے واپسی کی اور 181 یا 190 کے متوقع ٹوٹل سے کم تک محدود کردیا۔اینڈی بلبرائن 62 لوکن ٹکرزنے34 رنزکئے۔آخری 7 وکٹیں صرف 25 رنزکے اندر گرگئیں۔پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 4 بالز قبل 157 رنزپر باہر ہوگئی ۔یہ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا،ورنہ یہاں 180 کم سے کم اسکور بنتا نظر آرہا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے لنوگسٹن نے 17 اور مارک ووڈ نے 34 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔
آج پھر ایم سی جی میں میچ،شور نہ شرابہ،کیابڑا اپ سیٹ آسکتا
جواب میں انگلش اننگز کا آغاز کا تباہ کن تھا۔صفر پر جوس بٹلر،14 کے اسکور پرایلکس ہیلز7 اور 29 کے مجموعہ پر بین سٹوکس 6 کرکے چلتے بنے۔29 پر 3 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو چوتھا نقصان 67 کے اسکور پر ہواجب سیٹ بیٹر18 اور اس سے بڑا دھچکا 86 اسکور تک جاتے لگا،جب ڈیوڈ میلان 35 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کو 42 بالز پر 72 اور 36 بالز پر 63 اسکور درکارتھے۔
معین علی اب امیدوں کا مرکز بن گئے۔انہوں نے پے درپے بائونڈریزلگاکر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ایسے میں بارش ہوگئی۔یوں انگلینڈکا اسکور 5 وکٹ پر 105 تھا اور ڈک ورتھ پر وہ 5 رنزپیچھے تھا۔امپائرز نے کھیل روک دیا،انگلش کیمپ پر سناٹا چھاگیا۔بارش کی وجہ سے پہلے میچ کا کافی وقت ضائع ہوگیا تھا۔اب انگلش ٹیم پر شکست کے آثار تھے۔امپائرز نے مقررہ 11 منٹ انتظار کے بعد میچ ختم کردیا۔یوں ڈک ورتھ پریہاں آئرلینڈ 5 رنز سے جیت گیا۔ا