برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ون ڈے میچ میں ہرادیا،کوہلی پانی پلانے پر۔بڑا اپ سیٹ۔کرکٹ ورلڈکپ کیلئے نااہل ہونے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2023 کی میزبان،فیورٹ اور ٹاپ ٹیم بھارت کو شکست دے دی ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ ٹرافی ورلڈ ٹور پر اتفاق سے ویسٹ انڈیز کے اسی مرکز برج ٹائون میں موجود تھی،شاید اسے دیکھ کر ویسٹ انڈین پلیئرز نے انگڑائی لی ہو۔
برج ٹائون میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں اس نے مہمان ٹیم بھارت کو بڑی آسانی کے ساتھ 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے روہت شرما کو باہر بٹھایا تھا۔ویرات کوہلی پانی پلانے پر مامور تھے۔یوں بھارتی ٹیم پہلے کھیل کر 41 اوورز بھی پورے نہ گزارسکی اور صرف 181 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔90 رنزکی اوپننگ شراکت اپنی جگہ تھی لیکن شبمان گل کے34 اور ایشان کشن کے 55 پر ڈھیر ہونے کے بعد بیٹنگ لائن اپ فلاپ ہوئی۔کپتان ہردک پانڈیا 7 کرسکے۔سوریا کمار یادیو نے 24 رنزکی اننگ سے سہارادیا۔شردو؛ ٹھاکر نے 16 رنزبناکر اپنی ٹیم کو کچھ آگے کیا۔ویسٹ انڈیزکی جانب سےموٹی اور شیفرڈ نے 3،3 وکٹیں لیں۔
ورلڈکپ 2023 تیاری،بھارت کا فاتحانہ مگر نہایت کھوکھلا انداز،ویسٹ انڈیز ہارگیا
جواب میں ویسٹ انڈیزنے بھی 53 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن اگلے اسکور میں دوسری اور 72 تک جاتے تیسری وکٹ بھی گرگئی۔کیل میئرز نے 36 رنز سے امید نہ چھوڑی تو کپتان شائی ہوپ نے ففٹی بناکر کام آسان کردیا۔ان کا ساتھ کیکے کارٹے نے دیا۔میزبان ٹیم نے ہدف 37 ویں اوور میں 4 وکٹ پر پورا کردیا۔سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔شائی ہوپ 63 اور کارٹے 48 پر ناقابل شکست لوٹے۔شردول ٹھاکر نے 3 وکٹیں لیں۔
کرک اگین نے پہلے میچ میں اس وقت جب بھارت نے 114 رنزکے تعاقب میں 5 وکٹیں کھودی تھیں،واضح لکھا تھا کہ یہ کوئی فتح نہیں ہے۔بیٹنگ لائن کمزوری کی گھنٹی بجارہی ہے۔یہ خدشہ درست ثابت ہوا۔