| | |

ورلڈکپ 2023 تیاری،بھارت کا فاتحانہ مگر نہایت کھوکھلا انداز،ویسٹ انڈیز ہارگیا

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023 تیاری،بھارت کا فاتحانہ مگر نہایت کھوکھلا انداز،ویسٹ انڈیز ہارگیا۔ایک روزہ ورلڈکپ 2023 کی تایری کے سلسلہ میں بھارت کا ویسٹ انڈیز میں اعتماد سے عاری آغاز۔یہاں تک کہ ورلڈکپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم خود اعتماد سے خالی تھی،اس کا نظارہ بھی سامنے آیا لیکن ورلڈکپ میزبان  نے جس انداز میں وکٹیں گنوائیں اور چھوٹے ہدف کے پیچھے آدھی ٹیم آئوٹ کروادی،وہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔

ورلڈکپ 2023 کے 5 میچزشیڈول میں تبدیلی،پاکستان زیادہ متاثر،مزید سنسنی خیز تفصیلات

ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم کے خلاف میزبان ٹیم سیریز کے پہلےایک روزہ میچ میں 23 اوورز میں صرف 114 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ ایک موقع پر اس کے 88 اسکور تک 3 آئوٹ تھے لیکن پھر 26 رنزکے اندر باقی 7 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔کپتان شائی ہوپ نے 43 کئے۔8 کھلاڑی ڈبل فیگر سے بھی دور تھے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے کمال کیا۔3 اوورز میں سے 2 میڈن تھے۔6 رنزکے عوض 4 وکٹیں لے اڑے۔

جواب میں بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی 100 سے پہلے باہر تھے۔شبمان گل،7،سوریاکمار19،ہردک پانڈیا5 اور شردول ٹھاکر ایک کرسکے۔ایشان کشن نے52 رنزبنائے۔کپتان روہت شرما 12 پر ناقابل شکست تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *