| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،کے پی کے ملتان میں پرواز بھول گیا،شکست کی ہیٹ ٹرک،تنزلی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

نیشنل ٹی 20 میں سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے پی کے کوشکست دےدی، 147رنزکاہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔کے پی کے کو ملتان میں مسلسل تیسری شکست،ہیٹ ٹرک ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی ٹیبل سے پہلی پوزیشن بھی چھن گئی ہے۔سرفراز کی قیادت میں کھیلنے والی سندھ ٹیم نمبر ون ہوگئی ہے۔کے پی کے کا دوسرا نمبر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل کے پی کے نے پہلے کھیلتے ہوئے 147رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان کے 44،کامران گھمن نے 19،عامرعظمت کے 18رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،عارف محمود نے تین،سہیل خان اورزاہد محمود نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں سندھ کی ٹیم نےسات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،شرجیل خان نے 17رنزبنائے،سعد خان نے 31 رنز کی اننگزتراشی،فراز علی نے 13 بنائے،اصف نے 28 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ میر حمزہ نے 19 رنزبناکر ناٹ آوٹ رہے

قومی ٹی20 کپ،لوسکورنگ شو میں بیٹرز ناک آئوٹ،سنٹرل پنجاب کی جیت

۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ناقص کارکردگی سنٹرل پنجاب نے آ سانی سے کامیابی حاصل کرلی عمدہ بیٹنگ کرتے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے 106رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا طیب طاہر نے ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،محمد اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائےثمین گل اور عمران رندھاوا نے 2,2, کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں سدرن پنجاب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 106رنز بناسکی زین عباس نے 3چوکوں کی مدد سے 25رنز کی اننگز کھیلی یوسف بابر نے 1چوکے اور ایک چھکے کی مدد 22رنز بنائے شیرون سراج نے جارحانہ اننگز کھیلی ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنائے ناردرن کی جانب سے عامر یامین نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی دوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود نے 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کی علی اسفند 1, فیضان 1,حنین شاہ 2وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *