| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارتی ٹیم کی پہلی قسط آج لندن روانہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارتی ٹیم کی پہلی قسط آج لندن روانہ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن 2023 فائنل کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم آج سے لندن کی پرواز پکڑے گی۔پہلے فیز میں ویرات کوہلی سمیت 7 کھلاڑی شامل ہیں۔آئی پی ایل پلے آف سے باہر ہونے والی ٹیموں کے وہ پلیئرزجو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ان میں سے 7 کھلاڑی اکسر پٹیل،شردول ٹھاکر،محمد سراج،ایشون اور کوہلی وغیرہ شامل ہیں۔20 رکنی اسکواڈ کا باقی حصہ بھی اگلے 2 فیز میں جائے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے پیسر جوش ہیزل ووڈ فٹ ہوگئے ہیں۔وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ایکشن میں ہونگے۔

ایشیا کپ،محمد رضوان کا پی سی بی پالیسی کے مخالف بیان آگیا

پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل 2019 سے 2021 کا فائنل 2 برس قبل روز بول سائوتھمپٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کھیلے تھے۔کیوی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گئی تھی۔بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار اور آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلی گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *