| | | | | | |

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اکلوتا ویزا،یاترا تاریخ آگئی

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اکلوتا ویزا،یاترا تاریخ آگئی۔پاکستان بمقابلہ بھارت۔14 اکتوبر ،احمد آباد۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں جاندار مقابلے کا وقت ہوا چاہتا ہے،اس کے لئے بھارتی حکومت کیجانب سے نئی پیش رفت کے بعد چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارت جانے کا اعلان کیا ہے۔وہ کل12 اکتوبر کو روانہ ہونگے،جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلزکے ساتھ پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

پاکستان کی جیت،بھارتی شہریوں کا سڑکوں پر جشن،انڈین میڈیا پر تذکرے،اب اپنے میچ کے لئے نئے دلاسے

ادھر بھارتی ایمیسی نے پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزے کے لئے پراسس شروع کیا ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ ویزےکے منگوائے گئے پاسپورٹ کب ملتے ہیں اور پھر احمد آباد تک آسانی سے رسائی ہوسکے گی یا نہیں،پھر اس کے بعد ہی کہیں پاکستانی صحافی پہنچ پائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *