| | | | |

شان مسعود نے بیگ باندھ لیا،ساجد خان الٹ چل پڑے،امام پھر ناکام،سوچیں،جرمانے،اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

شان مسعود نے بیگ باندھ لیا،ساجد خان الٹ چل پڑے،فواد عالم سوچوں مین،جرمانے،اہم خبریں۔نمیبیا نے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا بھر کی لیگز سے شہرت پانے والے ڈیوڈ ویزا بھی شامل ہیں۔وہ کرکٹ فینز کے لئے توجہ کا مرکز ہونگے۔

انگلینڈ میں  کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کی ٹیم لنکا شائر کو 6 پوائنٹس کے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے،اس کے کھاتے سے 6 پوائنٹس کاٹ لئے گئے ہیں،اس لئے کہ اس نے کرکٹ سامان کی تیاری میں جرم کیا تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکی قونصل جنرل کی آمد کے اصل مقاصد

ملتان میں قومی ٹی 20 کپ جاری ہے،ٹاپ پرفارمرز یہ امیدیں رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف 20 ستمبر سے  شروع ہونے والی ہوم سیریز میں شامل کیا جائے گا۔شان مسعود نے اپنا بیگ باندھ لیا ہے۔اتفاق سے کل 14 ستمبر کو ملتان میں آرام کا دن ہے۔کوئی میچ نہیں ہوگا۔کرک اگین  ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شان مسعود شاید ہی اب قومی ٹی 20 کپ میں ایکشن میں ہوں،وہ اب پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے،جس نے 16 ستمبر کو کراچی میں رپورٹ کرنا ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ایک ٹوئٹ کیا ہے،کہتے ہیں کہ  مجھے جب احساس ہوا کہ ٰیہ ٹانگوں کا دن پھر سے ہے،ساتھ میں انہوں نے تصاویر شیئر کی ہیں ،جم میں ہیں لیکن تھکے ہارے سوچ و بچار میں ہیں ،جم نہیں کررہے،جم سے ٹیک لگائے سہارا لئے ہوئے ہیں۔

امریکا نے ورلڈٹی20میزبانی کے لئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا،اہم اعلانات،فیصلے

پاکستانی اسپنر ساجد خان کی بھی کیا قسمت ہے۔سمرسیٹ کے لئے بطور اسپن بائولر کھلائے گئے،دوسرا میچ کھیل رہے ہیں،پہلی  اننگ میں ہاف سنچری  کرگئے۔سمرسیٹ کے لئے نازک ترین موقع پر 53 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ان کی وجہ سے ٹیم 219 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن ایک نقصان یہ ہوا کہ دوسرا میچ کھیلنے والے ساجد خان  وکٹ نہیں لے سکے،بطور بائولر کھیلنے والے ساجد خان  نےوارکوشائر کے خلاف 18 اوورز کرلئے تھے۔46 رنز دے کر کوئی کامیابی اپنے نام نہ کرسکے لیکن واروکشائرکے تمام  کھلاڑی 196  رنزپر پویلین لوٹ گئے تھے۔ساجد خان کوئی وکٹ نہ لےسکے۔جواب میں سمرسیٹ کے 2 کھلاڑی 13 پرپویلین لوٹ گئے۔امام الحق صفر پر گئے،پہلی اننگ میں بھی وہ 5 ہی کرسکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *