| | | | | | | |

ہمارا یقین ہے کہ کرکٹ کے ساتھ کچھ اور بھی چل رہاہے،بابر اعظم،جوس بٹلر نے کیا کہا

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اس بات پر کہ سن قدرت کا کھیل ہے،میلبرن میں ورلڈٹی 20 کپ فائنل کے موقع پر اس کا اعادہ کیا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے قبل پریس کانفرس میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ہمارا یقین ہی اس بات پر ہے کہ جو کچھ ہوتا ہے۔اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ہم اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور نتیجہ اللہ کے پاس سے آتاہے،جس طرح اللہ پاک نے ہمین یہ موقع دیا ہے،ہم اس سے فائدہ اٹھائیں اور بہتر سے بہتر کوشش کریں۔ہم اس پر اللہ کے شکرگزار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں لیکن ہم نروس نہیں ہیں۔ہمیں یقین ہے کہہم جیتیں گے۔پرجوش ہیں،جیسے ہم کھیل کر آئے ہیں۔آخری 4 میچزمیں ہم نے اچھا کھیل پیش کیا۔دبائو ضرور ہوتا ہے۔ہم اپنے پر یقین رکھیں گے۔

فینز سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں،برے وقت میں بھی انہوں نے سپورٹ کیا اور اچھے وقت پر بھی سپورٹ کررہے ہیں۔

شاداب خان ناصر حسین کے ہاتھ لگ گئے،تنقید پر ناراضگی کا اعتراف،فائنل پرکیا دعویٰ کیا

انگلش کپتان جوس بٹلر کہتے ہیں کہ پاکستان کا بائولنگ اٹیک تگڑا ہے،۔سخت مقابلہ ہوگا،ہمارے ذہن میں 1992 کا کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی ہم وہ سوچ رہے کہ بدلہ لینا ہے۔نئی گیم ہے۔اچھا کھیل پیش کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کا اپنا بڑا فائنل ہفتہ کو،چیئرمین کی تقرری طے،ایشیا کپ 2023پر بھارت کا نیا جواب

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *