| | | | |

آئی سی سی کا اپنا بڑا فائنل ہفتہ کو،چیئرمین کی تقرری طے،ایشیا کپ 2023پر بھارت کا نیا جواب

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 سے صرف ایک روز قبل میلبرن میں آئی سی سی کا اپنا فائنل لگ گیا ہے۔گلبول باڈی  اگلے 2 سال کے لئے اپنے چیئرمین کے انتخاب کا میچ کھیل رہی ہے۔اتفاق سے یہاں بھی غیر متوقع مقابلہ ہے بلکہ سرے سے نہیں ہے۔ادھر گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے اعلان پر جو شور برپا ہوا تھا،وہ بھی خوبصورتی سے تھم گیا ہے۔بی سی سی آئی نے اب نیا موقف لیا ہے۔اتفاق سے جو عہدیدار یہ نیا موقف لائے ہیں،انہوں نے ہی وہ پتھر پھینکا تھا۔

شاداب خان ناصر حسین کے ہاتھ لگ گئے،تنقید پر ناراضگی کا اعتراف،فائنل پرکیا دعویٰ کیا

گریگ بارکلے کا دوسری مدت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئر مین منتخب ہونے کا امکان ہے۔ دسمبر 2020 میں پہلی بار منتخب ہونے والے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کی مزید دو سال کی مدت ہوگی۔ 

بارکلے کو اس بار ہموار  حالات ملے ہیں، کیونکہ زمبابوے کرکٹ (ZC) کے چیئر ڈاکٹر تاوینگوا مکوہلانی،  نے ان کے خلاف جمع کروائے گئے کاغذات واپس لے رہے ہیں۔ میلبورن میں ہفتہ 12 نومبر کو انتخاب ہونا ہے۔

جمعہ تک  نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان اب بھی دو طرفہ مقابلہ ہے لیکن میلبورن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مکوہلانی انتخابات کے دن دستبردار ہو سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آئی سی سی ڈائریکٹرز کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی میٹنگز اور الیکشن میں شرکت کریں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ فائنل،خفیہ پلاننگز لیک،آپ کے جاننے کے لئے بھی بہت کچھ

ادھر سائیڈ لائن پر پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ اوربی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کے درمیان غیر رسمی بات ہوئی ہے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے نیا جواب آیا ہے،جسے میڈیا کو اگلے 16 گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا۔بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے لئے اپنی ٹیم کے پاکستان جانے نہ جانے کے فیصلہ کی بال بھارتی حکومت کی کورٹ میں ڈال دی ہے۔یہ وہ اصولی جواب ہے جو بھارتی بورڈ ماضی میں اختیار کرتا رہا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بی سی سی آئی سیکرٹری نے خود ہی سارے فیصلے جاری کردیئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *