| | | | | | | |

پی ایس ایل 8،آج ٹیبل کی آخری 2 ٹیموں کا میچ،سابقہ باہمی ریکارڈ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،آج ٹیبل کی آخری 2 ٹیموں کا میچ،سابقہ باہمی ریکارڈ۔آخری میچزکی ناکام ٹیموں کا آج آپس میں مقابلہ۔نیشنل بنک ایرینا میں پی ایس ایل 8 کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز آمنے سامنے ہونگے۔ایک رات قبل پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی اور اس سے ایک رات پہلے کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا تھا۔

یہ پی ایس ایل کےپہلے مرحلہ کےآخری کےقریب میچز کا دور چل رہا ہے،اس کا اندازا اس بات سے لگالیںکہ ایونٹ کی ٹاپر ملتان سلطانز کل جب کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیلے گی تو اس کے 5 میچزمکمل،آدھا سفر یا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔اسی طرح آج گلیڈی ایٹرز کا چوتھا اور قلندرز کا تیسرا میچ ہوگا۔گلیڈی ایٹرز3 میچزکے بعد 5 ویں اور قلندرز 2 میچوں کے بعد چھٹے و آخری نمبر پر ہیں۔

کھلاتضاد،بابراعظم نے ساتھی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھادیا،حریف کرکٹر کو گلے لگایا

لاہور قلندرزکا گلیڈی ایٹرز کے خلاف باہمی مقابلوں میں مقابلہ برابر ہے۔14 میچز میں سے دونوں نے 7،7 میچز جیت رکھے ہیں۔نسیم شاہ اور محمد حسنین سمیت گلیڈی ایٹرز کا بائولنگ اٹیک موثر ہے۔ادھر قلندرز راشد خان کےآنے کے بعد بیلنس میں ہیں۔

کراچی میں آج کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *