| | | | | | | |

بری نیوزکے فوری بعد اچھی خبر،لاہور قلندرز کیلئے ٹاپ اسپنرراشد خان آگئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کچھ گھنٹے قبل یہ ہیڈلائنز تھیں کہ لاہور قلندزر کے لئے بری خبر۔ایک بڑے اسٹار سے محروم ہوگئی،اس کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کے لئے سب سے پر مسرت نیوز آئی ہے کہ اسٹار لیگ اسپنر راشد خان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ  بائولرز میں سے ایک راشد خان قلندرز سے وابستہ ہیں۔اس سال اپنے ملک کی جانب سے متحدہ  عرب امارات میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے باعث پہلے دستیاب نہ تھے۔رات ہی تیسرا میچ کھیلا گیا،اس کے فوری بعد انہوں نے دبئی سے فلائٹ پکڑی اور پاکستان اتر گئے ہیں۔

پی ایس ایل 8 نیوز، قلندرز سپراسٹارسےمحروم،شعیب کا بابر کو برینڈ ماننے سے انکار،شاہین پر تنقید

راشد خان لاہور قلندرز کو دستیاب ہونگے اور ان کے آنے سے ٹیم کو اچھی سپورٹ ملے گی۔قلندرز اس بار دفاعی چیمپئن ہیں۔گزشتہ برس پی ایس ایل چیمپئن بننے میں قلندرز کیلئے راشد خان کا کردار نہایت اہم تھا،

ایک رات قبل قلندرز ٹیم لیام ڈاسن سے مھروم ہوئی ہے جو انجری کے سبب پی ایس ایل 8 سے باہر ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *