بی سی سی آئی عمران خان کا بلیزر پی سی بی نمائندے کے ذریعہ بھجوائے،ویلڈن فرید خان
کرک اگین رپورٹ
ویل ڈن فرید خان۔معروف صحافی اور بے باک کرکٹ کوریج کرنے والے فرید خان نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے ایک مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب ایکس پر وہ لکھ گئے ہیں۔،
انہوں نے لکھا ہے کہ اتوار کو احمد آباد میں ورلڈ کپ جیتنے والے تاریخ کے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا۔کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، سٹیووا، رکی پونٹنگ، ایم ایس دھونی، مائیکل کلارک اور اوئن مورگن شرکت کریں گے۔نہیں ہونگے تو واحد کپتان عمران خان۔صرف پاکستان کے عمران خان ’’ذاتی وجوہ ‘‘کی وجہ سے وہاں موجود نہیں ہوں گے۔
کرکٹ ورلڈکپ فائنل،20 برس قبل کی12 مشابہتیں آسٹریلیا کے حق میں،بھارت کی نیندیں حرام، لیکن
میں پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے درخواست کرتا ہوں کہاتوار کو احمد آباد میں عمران خان کا تحفہ پی سی بی کے نمائندے کے حوالے کر سکتا ہے۔
عمران خان کا خاندان پاکستان میں ہے۔ مثالی طور پر ان کے بیٹوں کو احمد آباد میں ہونے والی تقریب میں مدعو کیا جانا چاہیے تھالیکن ہمیں پھر بھی ان کی عزت کرنی چاہیے۔ وہ پاکستان کے واحد ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ہیں، اور دنیا کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔
نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سرفراز احمد میں تصادم،ریڈ کارڈ ایشو