| | | | |

شاہین آفریدی کے 100 ٹیسٹ شکار مکمل،گال میں بارش سے میچ رک گیا

گال،کرک اگین رپورٹ

شاہین آفریدی کے 100 ٹیسٹ شکار مکمل،گال میں بارش سے میچ رک گیا۔شاہین شاہ آفریدی کی 100 ٹیسٹ وکٹ مکمل۔گال میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوتے ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی لیکن اس کے ساتھ ہی بارش کی پہلی مداخلت ہوئی ہے اور کھیل روک دیا گیا۔

آئی سی سدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سے 2025 کے تیسرے سرکل کی دونوں ممالک کی یہ پہلی سیریز ہے۔گال میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  اوپنر نشان مدوشاکا 6 کے مجموعی اسکور پر صرف 4 رنز بنائے شاہین کا شکار بنے،ان کا کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے لیا۔یوں شاہین شاہ آفریدی کی 100 ٹیسٹ وکٹ بھی مکمل ہوگئی ہیں۔

سری لنکا نے5.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 18 اسکور بنایا تھا کہ بارش آگئی اور یوں میچ روکنا پڑا۔پاکستانی ٹیم میں نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔ان کے ساتھ دوسرے اسپنر ابرار احمد ہیں۔باقی وہی ٹیم ہے جس کا ذکر کل کرک اگین نے کیا تھا۔شان مسعود بھی کھیل رہے ہیں۔نائب کپتان محمد رضوان باہر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *