| | | |

میجرلیگ کرکٹ،شاداب اور حارث دیکھتے ہی رہ گئے

ڈیلاس،کرک اگین رپورٹ

image source:MLC

میجرلیگ کرکٹ،شاداب اور حارث دیکھتے ہی رہ گئے۔میجرلیگ کرکٹ ٹی 20 میچ میں ہینرک کلاسن نے تیز رفتار نصف سنچری کے ساتھ اپنی متاثر کن  فارم کو جاری رکھا اور کیمرون گینن نے 4 وکٹ لے کر  سیئٹل اورکاس  دوسری جیت فراہم کی۔ کلاسن کے  31 بالزمیں 53 رنز کی مدد سے اورکاس ڈلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں 177/4 اسکور سیٹ کیا،  انہوں نے سان فرانسسکو یونیکورنز کو 142 پر آؤٹ کرکے آسانی سے 35 رنزکی جیت رقم کی۔

اس میچ میں ناکام ٹیم کی جانب سے پاکستان کے 2 کھلاڑی شاداب خان اور حارث رئوف شریک تھے۔حارث کو 42 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی۔شاداب خان 2 اوور میں 21 رنزکے ساتھ کچھ نہ کرسکے۔

جوابی بیٹنگ میں شاداب خان نے 23 بالز پر 3 رنز کئے جو رائیگاں گئے ۔حارث رئوف 1 رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھےفاتح ٹیم کیلئے عماد وسیم نے 2 وکٹیں لیں۔اس طرح پاکستانی کھلاڑی اپنی ٹیم کیلئے کچھ نہ کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *