| | | | |

پاکستان کا کیلن سوئپ،سعود کا آپریشن،عثمان قادر کو خوشی حاصل

کراچی،کرک اگین رپورٹ

PCB Image

پاکستان کا کیلن سوئپ،سعود کا آپریشن،عثمان قادر کو خوشی حاصل۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ویمنز ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کرلیا،کراچی میں کھیلے گئے آخری میچ میں اس نے مہمان سائیڈ کو4 وکٹ سے ہرادیا،میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا۔میزبان ٹیم نے 6 وکٹ کھوکر آخرکار کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس طرح یہ سیریز 0-3 سے جیتی ہے۔

محمد رضوان کی مسلسل دوسری ففٹی پر ٹیم نے پانی پھیردیا

ادھر پاکستان کے کھلاڑی عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،وہ اس پر بہت خوش ہیں،کہتے ہیں کہ میرے پاس اب 3 شہزادیاں ہوگئی ہیں اور ایک کوئین بھی موجود ہے۔

پاکستان کے ایک اور کھلاڑی سعود شکیل کاآپریشن ہوا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد کافی بہتر ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن  پالیسی سے نالاں کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے آفیشل ریٹائرمنٹ لے لی ہے،البتہ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *