| | | | |

شان مسعود کی اب ٹی 20 بلاسٹ میں فتح گر اننگز

لیسٹر،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کی اب ٹی 20 بلاسٹ میں فتح گر اننگز۔ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کی محدود اوورز کرکٹ کی نئی جھلک،اس سال پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر نے انگلینڈ میں بھی اپنی فارم دکھادی،ساتھ میں ریڈ بال کرکٹ میں رنز کے انبارلگانے کے بعد اب ٹی 20 بلاسٹ میں بھی وہ چمک رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز سیریز پنڈی میں شیڈول،لاہور میں کیمپ،ملتان کو آوازیں

ہفتہ کو لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ان کی ٹیم ڈربی شائر نے ایونٹ کی پہلی کامیابی نام کی۔2 روز قبل جمعرات کو یہی ٹیم ہارگئی تھی،اس میں شان مسعود صرف 12 کی اننگ کھیل سکے تھے۔آج انہوں نے 53 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔ڈربی کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں لیکن اوپنر بیٹر کی 43 بالز پر کھیلی گئی 53 رنزکی اننگ نے اسکور 5 وکٹ پر 159 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں لیسٹر شائر ٹیم آخری اوور میں صرف 89 رنزپر ڈھیر پوگئی۔یوں ڈربی شائر نے70 رنزکی بڑی جیت اپنے نام کرلی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *