| | | |

آسٹریلیا کرکٹ کو ایک دن کا دوسرا ناقابل یقین دھچکا،شین وارن بھی چل بسے

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

Image source wisden

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن دنیا سے چل بسے،آسٹریلیا کرکٹ کو دوسرا بڑا صدمہ ہوا ہے،صبح صبح سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش کے دنیا سے جانے کی خبر بریک ہوئی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج 4 مارچ سے ہی تاریخی ٹیسٹ سیریز شروع ہوئی تھی،اس کے شروع ہوتے ہی سابق کینگروز راڈنی مارش ہارٹ اٹیک کےباعث ہلاک ہوگئے،

اب شام کو یہ خبر تھائی لینڈ سے جاری ہوئی ہے کہ شین وارن اس دنیا میں نہ رہے۔وہ کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے،ڈاکٹرز نےا نہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کے ہارٹ اٹیک کی تصدیق ہوئی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ سے فوری قبل آسٹریلیا کو بڑا صدمہ،راڈنی مارش چل بسے،سیاہ پٹیاں متوقع

شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں،اپنے وقت کے نمبر ون بائولر تھے لیکن اس کے بعد مرلی دھرن  نے 800 وکٹ کے ساتھ ریکارڈ بنالیا تھا۔

شین وارن 13 ستمبر 1969 کو پیدا ہوئے،آج 4 مارچ 2022 کو دنیا میں نہ رہے۔انہوں نے لیگ اسپنر عبد القادر کو استاد قرار دیا تھا۔

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے۔یہی حقیقت ہے کہ دنیا سے چلے جانا ہے،میرے ساتھ وہ کھیلے،میرے خلاف کھیلے۔ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *