| | | | |

پیٹ کمنز 8 ہتھیار استعمال کرکے بھی فیل،پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام،

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز ناکامی،پاکستانی بیٹرز نے دن بھر کی بیٹنگ میں کینگروز کو تھکا مارا۔کینگروز 90 اوورز کے کھیل میں صرف ایک وکٹ لے سکے۔اس کے بعد ہر حربہ ناکام گیا،نئی بال سے بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

پشاور دھماکا،کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز اور دورے پر پہلا فیصلہ آگیا

تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزکے خاتمہ پر پاکستان نے ایک وکٹ کھوکر  رنزبنالئے تھے،اوپنرز امام الحق کی سنچری قابل ذکر ہے،انہوں نے271 بالز پر15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 132 ناٹ آئوٹ اسکور بنالئے۔یہ ان کی پہلی سنچری بی ہے،ان کے ساتھ اظہر علی 64 پر کھیل رہے ہیں۔دونوں میں دوسری وکٹ پر140 رنزکی شراکت بنی ہے۔

اس سے قبل اوپنر عبداللہ شفیقن لنچ سے تھوڑی دیر قبل 44 رنزبناکر جب آئوٹ ہوئے تو اس وقت پاکستان کا اسکور 1 وکٹ پر 105 تھا۔

پیٹ کمنز نے پہلے ہی روز اپنے 8 بائولرز کا استعمال کرلیا ،کوئی کامیابی نہ ملی۔مچل سٹارک نے 16 اوورز میں 43،ہیزل ووڈ نے 14 اوورز میں 24،پیٹ کمنز نے 15 اوورز میں 34 رنز دیئے،تینوں ناکام رہے۔اسپنر نیتھن لائن نے31 اوورز کئے۔87 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ،کمرون گرین،لبوشین اور سٰون سمتھ نے کل ملا کر14 اوورز کئے ،کوئی بریک تھرو نہ دے سکے۔

پاکستان نے دن بھر کے 90 اوورز بیٹنگ کی۔سوال یہ ہے جکہ محکمہ موسمیات نے جب بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے تو کیا یہ رن ریٹ درست رہا،اس لئے کہ  کم سے کم 3 کی اوسط سے اسکور بنتا تو 300 ہوتا۔سست بیٹنگ کم وقت کے باعث میچ ڈرا کرسکتی ہے۔

پنڈی میں کرائوڈ کی بڑی تعداد موجود تھی،شعیب اختر سمیت کئی سابق کرکٹرزبھی موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *